فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں سیلابی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے، تاہم دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ پر 74 ہزار کیوسک، ہیڈ خانکی پر 65 ہزار کیوسک، جبکہ قادرآباد کے مقام پر 60 ہزار کیوسک ہے۔ چنیوٹ میں 44 ہزار کیوسک، اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 94 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 86 ہزار کیوسک اور وہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ہیڈ اسلام پر 82 ہزار کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔دریائے راوی میں سیلابی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 ہزار کیوسک، شاہدرہ میں 11 ہزار کیوسک، ہیڈ بلوکی میں 37 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی پر 40 ہزار کیوسک ہے۔