کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں اور جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں زیادہ نمی کے باعث اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے اور مقامی موسمیاتی تبدیلی (لوکل ڈیولپمنٹ) کے سبب شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مزید برآں، مون سون کا اگلا اسپیل آئندہ 5 روز میں شہر پر اثر انداز ہو کر بارش برسا سکتا ہے دوسری جانب سنگاپور کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے آبی ریلوں کے نتیجے میں کئی شہروں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہےسیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں اقوام متحدہ، عالمی اداروں، امریکا، برطانیہ اور دیگر برادر ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔