امریکا میں ویزوں کی منسوخی سے متعلق اہم اعلان

واشنگٹن امریکا میں قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے جائیں گے جو تشدد یا نفرت کو فروغ دیتے ہیں بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈاؤ نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ افراد چارلی کرک کے قتل کو جواز فراہم کرنے یا اس کی ستائش کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق ایسی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا کرس لینڈاؤ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے غیر ملکیوں کے آن لائن تبصرے محکمہ خارجہ کی توجہ میں لائیں تاکہ امریکی عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سک یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں 6 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس اقدام کی وجوہات مقررہ وقت سے زائد قیام، قانون شکنی اور دہشت گردی کی حمایت تھیں یہ نیا اقدام امریکا کی امیگریشن پالیسیوں اور سوشل میڈیا نگرانی کو مزید سخت کرنے کی نشانی سمجھا جا رہا ہے۔