علیمہ خانم: عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، افواہیں بے بنیاد ہیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا بیان سامنے آیا ہے۔
صحت کے حوالے سے وضاحت علیمہ خانم نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت میں واقعی مسائل ہیں اور انہیں چلتے ہوئے چکر آتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔پارٹی امور میں ہدایات علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان نے پوچھا کہ انہیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کا پیغام باہر نہ جائے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت کی کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا جائے۔ علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی سینیٹرز کمیٹیوں میں بیٹھے ہیں، وہ فوری طور پر استعفی دیں۔آئندہ لائحہ عمل علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ چند دنوں تک وہ اگلا لائحہ عمل دیں گے۔