واشنگٹن (خبر ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے تاکہ روس پر دباؤ بڑھا کر یوکرین جنگ ختم کی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق امریکی اور یورپی حکام کے درمیان ٹیلی فونک اجلاس میں روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب کو مل کر محصولات عائد کرنے چاہئیں تاکہ بھارت اور چین روسی تیل خریدنا بند کریں۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روسی تیل کے لیے زیادہ متبادل منڈیاں موجود نہیں ہیں، اگر یورپی یونین بھارت اور چین پر محصولات لگائے گی تو واشنگٹن بھی ایسے اقدامات کرے گا۔