القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں کارروائی کا اعلان، اسرائیلی فورسز کی ناکام دراندازی کی ویڈیو بھی جاری

رام اللہ/غزہ: فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے طویل عرصے بعد مغربی کنارے میں کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں جنگجوؤں کو تیاری کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ کیپشن میں لکھا گیا کہ: “ہمارا جہاد جاری ہے اور ہم تمام فلسطین کی آزادی تک لڑتے رہیں گے”۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ادھر، الجزیرہ نے القدس بریگیڈز کی ایک اور ویڈیو نشر کی ہے جس میں جنوبی غزہ میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کی ناکام دراندازی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ یہ فوٹیج 29 اگست کو ریکارڈ کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز لینڈنگ آپریشن کر رہی تھیں لیکن مزاحمت کاروں نے ساز و سامان، فوجی لباس اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے، جن پر عبرانی زبان میں تحریریں درج تھیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک 64 ہزار 522 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔