کینیڈا نے گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ 2026 کا اعلان کر دیا، سالانہ 40 ہزار ڈالر کی مالی معاونت

کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طالب علموں کے لیے ’’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ 2026‘‘ کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اس اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے غیر ملکی طلبہ کو سالانہ 40 ہزار کینیڈین ڈالر مالی معاونت دی جائے گی، جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری رہے گی۔یہ اسکالرشپ کینیڈین شہریوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہے، بشرطیکہ وہ کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم ہوں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ کینیڈین حکومت کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
مقصد اس پروگرام کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی صلاحیت اور علم کے فروغ کے لیے نئے اور باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔اہلیت کے معیار درخواست دہندہ نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی کی 36 ماہ کی تعلیم مکمل نہ کی ہو۔پی ایچ ڈی کے ساتھ مشترکہ پروگرام جیسے (MD/PhD، MA/PhD) کے طلبہ بھی اہل ہیں، بشرطیکہ ان کے پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔امیدوار کو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہوا ہونا ضروری ہے۔درخواست براہِ راست نہیں بلکہ متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے جمع کرانی ہوگی۔اس اسکالرشپ کو دنیا بھر کے تحقیقی طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ کینیڈا کے تحقیقی ماحول میں اپنا تعلیمی و تحقیقی سفر آگے بڑھا سکیں گے۔