اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارتِ منصوبہ بندی نے سیلاب کے نقصانات پر ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ملک بھر میں 863 افراد جاں بحق اور 1147 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 9166 گھروں، 672 کلومیٹر سڑکوں اور 239 پُلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پلاننگ کمیشن نے کہا ہے کہ معاشی نقصانات کا حتمی تخمینہ دو ہفتوں میں تیار کیا جائے گا۔صوبائی و علاقائی تفصیلات: پنجاب: 216 اموات، 625 زخمی، 232 گھر تباہ، 121 لائیو اسٹاک ضائع۔خیبر پختونخوا: 484 اموات، 355 زخمی، 4666 گھروں کو نقصان، 5460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پل اور 432 کلومیٹر سڑک متاثر۔بلوچستان: 26 اموات، 5 زخمی، 781 گھر متاثر، 62 لائیو اسٹاک، 3 پل اور 13 کلومیٹر سڑک تباہ۔گلگت بلتستان: 87 اموات، 52 زخمی، 1253 گھر متاثر، 67 لائیو اسٹاک، 87 پل اور 20 کلومیٹر سڑک متاثر۔آزاد کشمیر: 30 اموات، 29 زخمی، 2078 گھر متاثر، 239 لائیو اسٹاک، 94 پل اور 201 کلومیٹر سڑک کو نقصان۔اسلام آباد: 8 اموات، 3 زخمی، 65 گھروں اور 3 پلوں کو نقصان۔لائیو اسٹاک کا نقصان:ملک بھر میں مجموعی طور پر 6200 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے دیہی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔