امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان: روس پر نئی پابندیوں کی تیاری، حماس کو آخری وارننگ بھی جاری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع پر روس کے خلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جو بہت مثبت رہی۔یوکرین پر روس کے حالیہ حملوں کے بعد جب ایک صحافی نے مزید پابندیوں کے امکان کے بارے میں سوال کیا تو ٹرمپ نے جواب دیا: “جی ہاں، ہم روس کے خلاف پابندیوں کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔”یورپی اتحادیوں پر تنقید صدر ٹرمپ نے بعض یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی روس سے تیل اور دیگر مصنوعات کی تجارت کر رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنے پر بھاری ٹیرف عائد کیا گیا ہے تاکہ دباؤ بڑھایا جا سکے۔حماس کو آخری وارننگ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مغویوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا:”یہ میری آخری وارننگ ہے، دوسری وارننگ نہیں آئے گی۔”ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کی شرائط تسلیم کر لی ہیں اور اب حماس پر بھی لازم ہے کہ وہ ان شرائط کو مانے۔