مکہ و مدینہ میں چاند گرہن کے موقع پر نماز خسوف کی ادائیگی

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزشتہ شب چاند گرہن کے موقع پر نماز خسوف ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں نماز خسوف کی امامت شیخ بدر الترکی نے کی، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے شریک ہو کر ذکر و استغفار کیا۔ اسی طرح مسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں بھی نماز خسوف ادا کی گئی، جس میں عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے موقع پر کہا کہ ایسے مواقع پر ذکر و استغفار، دعا اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرنی چاہیے۔
نماز خسوف کا حکم اور اہمیت اسلامی تعلیمات کے مطابق جب چاند گرہن ہوتا ہے تو نماز خسوف ادا کی جاتی ہے۔ یہ نماز سنت مؤکدہ ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔یہ نماز دو رکعت پر مشتمل ہوتی ہے اور ہر رکعت میں دو رکوع اور دو قراءتیں ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی دعا کرنا اور صدقہ دینا بھی سنت ہے۔علمائے کرام کے مطابق نماز خسوف دراصل اللہ تعالیٰ کی عظیم نشانیوں پر غور و فکر اور اس کی قدرت کے اعتراف کا ذریعہ ہے۔