چین اور روس کے تعلقات پر شی جن پنگ کا اظہارِ اطمینان

بیجنگ / ولادیووستوک: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات عوامی سطح پر مستحکم اور مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہیں۔اے پی پی کے مطابق، روس کے شہر ولادیووستوک میں چین اور روس کی دوستی، امن اور ترقیاتی کمیٹی کا 15واں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے لیے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ 28 سالوں میں اس کمیٹی نے دوستی کے فروغ اور تعاون بڑھانے کے عزم کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس نے تعلقات کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنایا ہے اور مستقبل میں کمیٹی کو چاہیے کہ وہ اس اجلاس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے عوامی تبادلوں کو فروغ دے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کا نیا باب رقم کرے۔