لاہور: ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ اور اقرا کنول بھی مشکل میں، آن لائن جوئے کی ایپ پر نوٹس جاری

لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا شخصیات رجب بٹ اور اقرا کنول بھی مشکل میں پھنس گئے۔این سی سی آئی اے کا نوٹس نیشنل کریمینل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کے معاملے پر رجب بٹ اور اقرا کنول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کو صبح 11 بجے گلبرگ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے آن لائن جوئے کی ایپ کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کیا۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر اقرا کنول اور انس علی کو اس سے قبل بھی 2 ستمبر کو طلب کیا جا چکا تھا۔ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ ادھر سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کے مؤقف پر ان کا ریمانڈ بڑھا دیا۔یہ چھٹی بار ہے کہ ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا کھیلنے والی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔مقدمے کی دفعات ڈکی بھائی کے خلاف درج مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم)، 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں، جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل کی گئی ہیں۔