اکشے کمار کا بڑا اعلان: پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 کروڑ روپے عطیہ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انسانیت دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے عطیہ کر دیے۔
امداد کو ’سیوا‘ قرار دیا بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رقم وہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان خریدنے میں خرچ کریں گے۔ اداکار نے عاجزی کے ساتھ کہا:”یہ عطیہ نہیں بلکہ خدمت ہے۔ جب مجھے مدد کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔”اکشے کمار نے مزید کہا کہ یہ ان کی طرف سے ایک چھوٹی سی مدد ہے اور دعا ہے کہ پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کو اس قدرتی آفت سے جلد نجات ملے۔ماضی میں بھی پیش پیش یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اکشے کمار نے کسی مشکل وقت میں آگے بڑھ کر مدد کی ہو۔ اس سے قبل وہ چنئی کے سیلاب، کووڈ 19 وبا اور دیگر بحرانوں کے دوران بھی متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور امدادی رقوم فراہم کیں۔اکشے کمار کا فلمی شیڈول اداکاری کے میدان میں اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم “جولی ایل ایل بی 3” کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 19 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔