اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ جسٹس انعام امین منہاس نے یکم ستمبر کو لارجر بینچ کی تشکیل کی سفارش چیف جسٹس کو بھیجی تھی۔ اس سے قبل کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا، جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
بعد ازاں جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بینچ میں شامل ہونے پر سنگل بینچ کے کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے۔