عاطف اسلم نے بالی ووڈ کی کمی محسوس کرنے کا اعتراف کرلیا :

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت اور یاد کا اظہار کیا ہے۔ عاطف اسلم حال ہی میں کنسرٹس کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں اور وہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی تعریف کی۔انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ پاکستان میں محدود وسائل کے باوجود اللہ نے انہیں بالی ووڈ تک پہنچایا، اور یہ ان پر سب سے بڑا احسان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کی کمی محسوس ہوتی ہے، اور انہیں اسٹوڈیو میں اپنے دوستوں کی یاد آتی ہے۔عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے دبئی میں وشال شیکر کے ساتھ گانے پر کام کیا، اور خاص طور پر سلمان خان کے لیے گایا گیا گانا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔تاہم، عاطف اسلم کے بالی ووڈ کے لیے جذبات اور تعریف سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوئی، اور کچھ لوگوں نے انہیں بھارتی شہریت حاصل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔عاطف اسلم انسٹاگرام پر 10.7 ملین فالوورز رکھتے ہیں اور اپنی مشہور دھنوں جیسے “عادت”، “کچھ اس طرح”، “دل دیاں گلاں” اور دیگر کے لیے جانے جاتے ہیں۔