نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کیس میں بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔دبئی سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ اداکارہ رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں ان کے قبضے سے 14.5 کلوگرام سونا برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس اس طرح چپکائے ہوئے تھے کہ تلاش کرنا مشکل تھا، لیکن ایئرپورٹ حکام نے چالاکی سے انھیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بھاری جرمانے کی تفصیل اب ڈی آر آئی نے مزید تحقیقات کے بعد رانیا راؤ پر 102 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اسی کیس میں دیگر افراد پر بھی بھاری جرمانے لگائے گئے ہیں:ہوٹل کے مالک ترون کونداراجو پر 63 کروڑ روپے کا جرمانہ۔زیورات کے تاجروں ساحل سکاریا جین اور بھرت کمار جین پر 56 کروڑ روپے کا جرمانہ۔اداکارہ کا کیریئر اور پس منظر رانیا راؤ نے 2014 میں کنڑ فلم انڈسٹری سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں تامل فلموں میں بھی کام کیا۔ وہ کئی بڑے بجٹ کی فلموں میں ہیروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔تاہم کچھ عرصے سے فلمی دنیا سے دور تھیں اور چند ماہ قبل ان کی شادی بھی ہوئی تھی۔مشکوک سرگرمیاں اور گرفتاری رانیا راؤ کے دبئی اور بھارت کے درمیان بار بار سفر نے حکام کو مشکوک بنا دیا، جس کے بعد ان کی کڑی نگرانی کی گئی اور بالآخر وہ سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ڈی آر آئی حکام کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کی تحقیقات کا حصہ ہیں۔