برازیل کے سابق صدر بولسونارو کے خلاف ٹرائل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

برازیلیا: برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف ٹرائل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اقتدار میں رہنے کے لیے بغاوت کی سازش کی تھی۔سنگین الزامات بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق برازیلین سپریم کورٹ نے بولسونارو کے خلاف سزاؤں اور فیصلوں کے سیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ان پر پانچ بڑے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:اقتدار میں رہنے کے لیے بغاوت کی سازش صدر لولا ڈا سلوا اور سپریم کورٹ کے جج کے قتل کی منصوبہ بندی مسلح مجرمانہ تنظیم میں شمولیت سخت سزا کا امکان بولسونارو 4 اگست سے نظر بندی میں ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف شواہد کافی مضبوط ہیں اور سخت سزا کا امکان ہے۔ بغاوت کی سازش ثابت ہونے پر انہیں 12 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ بولسونارو کو پہلے ہی 2030 تک سیاست سے نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔امریکا کا ردعمل دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولسونارو کے ٹرائل کو “وچ ہنٹ” قرار دیا اور برازیلین درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس کیس کی نگرانی کرنے والے برازیلین جج پر پابندیاں لگا دی ہیں۔