اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے 12 ربیع الاول کی تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ کی تیاریاںپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت مناتے ہیں۔مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔محفلِ میلاد، جلوس اور کانفرنسز کا انعقاد ہوگا جن میں نبی کریم ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔شہر شہر چراغاں اس بابرکت موقع پر ملک کے مختلف شہروں، گلیوں، شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔ گھروں پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے تاکہ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں شاندار انداز میں منائی جا سکیں۔