بانی پی ٹی آئی کی صحت درست قرار، کان اور دانتوں کے لیے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز

راولپنڈی: میڈیکل بورڈ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کو درست قرار دیا ہے اور ان کے کان اور دانتوں کے مسائل کے لیے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ جنوری 2024 سے پمز میں جاری ہے اور ان کے کان کو اسپیشلسٹ مسلسل دیکھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب کان اور دانتوں کے لیے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ عمران خان کا چیک اپ کر رہا ہے، اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔عمران خان کو جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، اور پمز میڈیکل بورڈ نے حال ہی میں ادیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیا۔