بل کے مطابق صوبے میں کاروباری افراد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن، لائسنس اور پرمٹس کے لیے آسان کاروبار پورٹل قائم کیا جائے گا۔
تمام چھوٹے بڑے کاروبار پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے، کاروباری افراد کو ڈیجیٹل آئی ڈی جاری کی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن، لائسنس اور پرمٹس کے مراحل ای پیمنٹ کے ذریعے مکمل ہوں گے۔بل کے تحت ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا، اور خیبرپختونخوا ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی اسی ڈائریکٹوریٹ کی ذمہ داری ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیرنگ کمیٹی ایز آف ڈوئنگ بزنس کے چیئرمین ہوں گے۔