ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی کی مشہور فلم “چال باز” کے ریمیک میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور اس وقت اپنی حالیہ فلم “پرم سندری” کی کامیابی کے بعد نئے پراجیکٹ کا انتخاب کر رہی ہیں اور اب وہ سری دیوی کے ڈبل رول پر مبنی کلاسک فلم کے ریمیک کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ فلم “چال باز” کے ریمیک کا اعلان پہلے شردھا کپور کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن یہ پروجیکٹ آگے نہ بڑھ سکا۔ ذرائع کے مطابق جھانوی کے لیے یہ فلم صرف ایک پراجیکٹ نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے۔ وہ اپنے قریبی حلقوں سے مشورے کے بعد ستمبر کے آخر میں باضابطہ اعلان کریں گی۔جھانوی کپور کی آئندہ ریلیز میں ورون دھون، سانیا ملہوترا اور روہت صراف کے ساتھ فلم شامل ہے، جس کا ٹیزر حال ہی میں جاری ہوا اور مداحوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے علاوہ ان کی ایک فلم ساؤتھ کے سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ بھی زیر تکمیل ہے۔