سعودی عرب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے مختلف شہروں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 304 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائیاں 24 اگست سے 30 اگست 2025 کے دوران کی گئیں۔سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئیں، جن کی تعداد 3,791 ہے۔جدہ میں 2,118 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔مشرقی ریجن سے 602 موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیا گیا۔محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی پر ضبط شدہ موٹر سائیکلیں کسی بھی صورت واپس نہیں کی جائیں گی۔کھانے پینے کے شعبے میں نئے جرمانےسعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے صحت و صفائی کے سخت قوانین نافذ کرتے ہوئے نئے جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔فوڈ آؤٹ لیٹس میں سگریٹ نوشی پر 5,000 ریال جرمانہ عائد ہوگا۔کھانے کی تیاری کے دوران ماسک نہ پہننے پر 1,000 ریال جرمانہ ہوگا۔کارکنان کے سر نہ ڈھانپنے پر بھی 1,000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر مجاز مقامات پر سگریٹ نوشی پر سب سے زیادہ 5,000 ریال کا جرمانہ ہوگا۔وزارت کے مطابق یہ اقدامات صارفین کے تحفظ اور فوڈ سیفٹی کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔