محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بیان کے مطابق:شہر کا موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود ہے۔سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں۔ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دن کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔نمی زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔این ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔دریاؤں کی صورتحال:دریائے ستلج: اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ، مزید 3 لاکھ کیوسک کا ریلہ متوقع۔ ضلع بہاولنگر میں صورت حال سنگین۔دریائے راوی (جسر): موجودہ بہاؤ 60 ہزار کیوسک، جو بڑھ کر 1.5 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔نالے: نالہ بین، ڈیک اور بسنتَر میں شدید طغیانی کا خدشہ۔دریائے چناب (مرالہ): موجودہ بہاؤ 94 ہزار کیوسک ہے جس میں مزید اضافہ متوقع۔مقبوضہ کشمیر کے ڈیموں اور دریاؤں سے اخراج: دریائے چناب کے معاون نالوں پلکو، جموں توی اور منورتوی میں بھی شدید طغیانی کا خطرہ۔ممکنہ اثرات:نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔فصلیں اور بستیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔مقامی آبادی اور کسانوں کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت۔این ڈی ایم اے کی اپیل:دریا کے کناروں اور واٹر ویز پر رہنے والے افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔انخلا کے بعد واپسی صرف اداروں کی ہدایات کے مطابق کریں۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے افسران ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔