کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیروئن کی سپلائی کرنے والے ملزم کو نارکوٹکس فورس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔نارکوٹکس کنٹرول ونگ کورنگی کی کارروائی میں ملزم کو لانڈھی سیکٹر 36 سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق، ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کی شناخت مرزا علی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن ہے اور پشاور سے کراچی تک منشیات پہنچاتا رہا ہے۔ برآمد شدہ ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے ہے۔نارکوٹکس فورس نے مزید کارروائی کے لیے تحقیقات جاری رکھیں ہیں۔