اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی تین پوزیشنیں خواتین طالبات نے حاصل کی ہیں۔پہلی پوزیشن کرن بنت عبدالرحمان نے 876 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔دوسری پوزیشن اریبا بنت عبدالرشید 872 نمبروں کے ساتھ رہی۔
تیسری پوزیشن الفیہ شاہ بنت محمد شاہد نے 864 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔امتحانات میں مجموعی طور پر 2615 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 1187 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ناظم امتحانات زرینا راشد کے مطابق کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے اور پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہیں۔