دبئی: سعودی عرب کی وزارت بلدیات اور ہاؤسنگ نے خوراک کے شعبے میں صحت اور حفاظت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے جرمانے متعارف کرائے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد صارفین کی حفاظت اور فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔جرمانوں کی تفصیل فوڈ آؤٹ لیٹس میں سگریٹ نوشی پر 5,000 ریال جرمانہ۔کھانے کی تیاری کے دوران کارکنوں کا چہرہ ماسک نہ پہننا یا سر نہ ڈھانپنا: 1,000 ریال جرمانہ۔غیر مجاز علاقوں میں سگریٹ نوشی: 5,000 ریال جرمانہ۔فوڈ ڈیلیوری ورکرز جو سرکاری کمپنی کی وردی نہ پہنیں: 500 ریال جرمانہ۔فروزن فروٹ جوس جو تازہ بتایا جائے: 1,000 ریال جرمانہ۔کھانے کے دوران ناک یا منہ چھونے یا تھوکنے پر 2,000 ریال تک جرمانہ۔وزارت بلدیات کا بیان وزارت نے کہا کہ یہ اقدامات صحت عامہ کی حفاظت اور صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ فوڈ اداروں اور ڈیلیوری کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے۔