اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بند ہونے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ایک بڑا مالی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے 19.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز 1971 میں کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے خور و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے تھے اور 2009 میں انہیں ملک بھر میں پھیلایا گیا۔ تاہم، حکومت کی جانب سے گزشتہ برس اسٹورز بند کرنے کے فیصلے کے بعد ملازمین نے کئی روز تک احتجاج بھی کیا تھا۔فی الحال وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سروسز ملک بھر میں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ اسٹورز کی تعداد ابتدائی 20 سے بڑھ کر 4 ہزار سے زائد ہو گئی تھی، اور مجموعی طور پر 17 ہزار ملازمین کام کر رہے تھے۔وزیراعظم کا اعلان ملازمین کے لیے ریلیف کے طور پر سامنے آیا ہے اور اس سے ملازمین کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔