پی ٹی اے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل، صارفین کو گمراہ نہ ہوں

سوشل میڈیا پر ایک جعلی پی ٹی اے نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر صارفین پانچ یا اس سے زیادہ سمز ایک موبائل فون پر استعمال کریں گے تو ان کا فون بلاک کر دیا جائے گا۔پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا کہ ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ پیغام سراسر گمراہ کن ہے۔پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ وہ صرف IMEI ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے، اور مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنے، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے کارروائیاں کرتا ہے۔پی ٹی اے نے عوام اور میڈیا سے تاکید کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بیانات پر بھروسہ کریں۔