اسلام آباد اگر ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ/سی آر سی) پر والدہ کا نام غلط درج ہو جائے تو اسے درست کروانا اب انتہائی آسان ہے۔نادرا حکام کے مطابق ادارے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے معلوماتی ویڈیوز شائع کی جاتی ہیں، جن میں مختلف سوالات کے جواب دیے جاتے ہیں۔ایک شہری نے استفسار کیا کہ اگر ان کی والدہ کے ب فارم پر نام غلط درج ہو جائے تو درستگی کا طریقہ کیا ہے؟نادرا کی وضاحت کے مطابق والد اور والدہ قریبی نادرا مرکز جائیں۔ وہاں والد نام کی درستگی کے لیے درخواست دیں گے اور والدہ اس کی تصدیق کریں گی۔ اس کے بعد نیا سی آر سی جاری کیا جائے گا، جس پر والدہ کا وہی نام درج ہوگا جو ان کے قومی شناختی کارڈ پر موجود ہے۔