ٹرائی سیریز کا آغاز: پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

شارجہ: سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کپتان راشد خان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے متوازن پلیئنگ الیون میدان میں اتاری ہے، جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون: صاحبزادہ فرحان صائم ایوب فخر زمان سلمان علی آغا (کپتان) حسن نواز محمد نواز محمد حارث فہیم اشرف شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف سفیان مقیم

یہ سہ فریقی سیریز پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی ہے جس میں شارجہ اسپورٹس اسٹیڈیم میزبان ہے۔