شارجہ میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے

متحدہ عرب امارات میں آج سے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ آج شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، جس میں تینوں ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔ پاکستان کی نمائندگی کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کی جانب سے راشد خان اور میزبان یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور سابق کھلاڑیوں کی آرا سے کوئی فرق نہیں پڑتا افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ کئی ماہ بعد ٹی 20 کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گےیاد رہے کہ سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔