کراچی کے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔حادثے کی تفصیلاتایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق، انڈر پاس کے اندر ایک مسافر منی بس نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ حارث، 30 سالہ شعیب اور 60 سالہ خاتون نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی وجہ اور پولیس کارروائیایس ایس پی فرخ رضا نے بتایا کہ حادثہ منی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔