کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک شہر میں مرطوب موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا اور سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔ شہر میں بارش کا نیا اسپیل 27 اگست سے شروع ہوگا، جس میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔ بتایا گیا کہ رواں برس مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جبکہ اس وقت جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔