85

بھارتی بولر بمراہ کی میدان میں واپسی کب تک متوقع

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کے بعد سے کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں جبکہ وہ پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ اب خبر آئی ہے کہ اگست تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع ہے وہ بھارت اور آئر لینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کھیل سکتے ہیں، آئر لینڈ کے ساتھ میچز 18، 20 اور 23 اگست کو شیڈول ہیں، بھارتی بورڈ چاہتا ہے کہ اس سال ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بمراہ کو تیار کیا جاسکے اسی لیے بورڈ انھیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آزمانا چاہتا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اگلے ماہ بھارت کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے میچز میں حصہ لیں گے جس سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جائے گا، میچ کھیلنے کے بعد بھی وہ بہتری محسوس کرتے ہیں اور کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا تو پھر انھیں آئر لینڈ کے خلاف میچز میں بھی آزمایا جاسکتا ہے بھارت کے صف اول کے تیز بولرز میں شمار ہونے والے بمراہ کو پچھلے سال کمر کی تکلیف کے باعث ایک سرجری سے گزرنا پڑا تھا جس کے بعد سے اب تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔ وہ فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریہیب کے کا عمل گزار رہے ہیں اور 70 فیصد فٹنس حاصل کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں