ذہین، باصلاحیت اور خواب دیکھنے والے طلبا کے لیے خوشخبری!
برطانوی حکومت کا معروف “شیوننگ اسکالر شپ پروگرام” ایک بار پھر دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول رہا ہے۔
یہ اسکالر شپ ان افراد کے لیے ہے جو دو سالہ تجربہ رکھنے والے مڈ کیریئر پروفیشنلز ہیں اور برطانیہ میں کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
💼 اسکالر شپ میں کیا شامل ہے؟
- مکمل ٹیوشن فیس
- ویزا اخراجات
- رہائش کی سہولت
- اور ہر مہینے کا وظیفہ (الاؤنس) بھی!
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ:
“شیوننگ اسکالر شپ مستقبل کے لیڈرز کے لیے ایک لانچ پیڈ ہے۔”
🌍 یہ پروگرام کیا ہے؟
شیوننگ اسکالر شپ دراصل برطانوی وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ، ترقیاتی امور اور دیگر پارٹنر اداروں کی مالی معاونت سے چلنے والا پروگرام ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے بہترین ذہنوں کو برطانیہ میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
📅 درخواست دینے کی آخری تاریخ: 7 اکتوبر
📌 درخواست کا طریقہ:
تمام درخواستیں صرف آن لائن دی جا سکتی ہیں۔ اپلائی کرنے سے پہلے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
- شیوننگ کے اہلیت کے معیار پر پورا اترنا
- ایک مؤثر اور متاثر کن درخواست لکھنا آنا چاہیے
- ای میل اور فون نمبر ایکٹو ہونے چاہئیں
- آن لائن اپلیکیشن کوڈ ہر مرحلے پر درکار ہوگا
📎 مزید تفصیلات، مراحل اور شیڈول کے لیے:
شیوننگ کی آفیشل ویب سائٹ کو ضرور بُک مارک کریں۔