کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال بعد لاش صحیح سلامت مل گئی

 گلگت بلتستان میں چلاس کے علاقے میں کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال بعد ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ یہ لاش نذیر الدین ولد بہرام نامی شخص کی ہے، جو لیڈی پالس کے گلیشیئر سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 سال قبل آنے والے برفانی طوفان کے دوران نذیر الدین لاپتہ ہو گئے تھے اور تلاش کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چلا تھا۔