91

طوفان گزرنے کے بعد کراچی کا موسم کیسا ہے؟

کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں طوفان بپر جوئے گزرنے کے بعد موسم پھر سے معمول پر آگیا، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں صبح سویرے پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد اور رفتار 8 ناٹیکل مائل ہے، شہر میں ہوا شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں