تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی بستی آرائیاں سے گزشتہ بارہ گھنٹے سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چار سالہ محسن کی لاش ہمسائے کے گھر سےملی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او حافظ کامران اصغر کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔