کرمپور کے نواحی گاؤں ارباب خان بجارانی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 14 سالہ مدرسے کا طالبعلم عمیر ولد خیر محمد عرف مٺو بجارانی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث خود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ اور علاقے میں شدید رنج و غم کی فضا چھا گئی۔