10روپے کی بجلی خرید کر 50 میں کیوں بیچ رہے ہیں؟ وزیر توانائی مشکل میں آگئے

ینیٹ پاور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ 10 روپے کی بجلی خرید کر 50 روپے میں کیوں بیچ رہے ہیں؟ کیا 40 روپے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ ان کی بات کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم یہ کوشش نہ کریں تو آپ 10 سال بعد بجلی دوگنی قیمت پر خریدیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پھر مجھے ہی موردِ الزام ٹھہرائیں گے، جس پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیراعظم نے کہا کہ 8 روپے بجلی سستی کررہے ہیں اس کا کیا ہوا؟ جس پر وزیر توانائی نے بتایا کہ نہ میں نے اور نہ وزیراعظم نے ایسا کچھ کہا ہے، اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آپ حقائق کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف کی بات کی غلط تشریح کررہے ہیں۔