تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھا ہے، آئی جی ذوالفقار حمید کی جانب سے وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں انھوں نے کہا کہ کےپی پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابرکی جائیں، کےپی اور بلوچستان اندرونی، سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔ ذوالفقار حمید نے خط میں کہا کہ بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں بھی خطرات زیادہ ہیں، بلوچستان میں پولیس افسران، اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگر کم تنخواہیں ملتی ہیں، تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں بےچینی اور عدم اطمینان پیدا کررہا ہے۔ مراسلہ میں آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کےپی پولیس کی بہادری، دہشتگردوں کیخلاف جنگ اسے بہترین فورس بناتی ہے، فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 21 کروڑ 19 لاکھ روپے ہوگا۔