تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر گھی کمپنی کے ٹریلر کو لوٹ لیا گیا، پولیس کو ٹریلر دوسرے دن خالی حالت میں ملا، جوکھیا موڑ پر ملزمان 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے، جوکھیا موڑ پر کارسوار 4مسلح افراد نے ٹریلر کو روکا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ڈرائیو اور ساتھی کو یرغمال بناکر نقدی، فون اور ٹریلر لےگئے، مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے بعد میں ڈرائیوروں کو قریبی جھاڑیوں میں چھوڑا۔ متن میں مزید بتایا گیا کہ 6 ہزار 325 گھی کے پیکٹ کراچی سے لاہور منتقل کیے جارہے تھے، 22 ویلر ٹریلر میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا 30 ٹن گھی موجود تھا۔ واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹ کمپنی سپروائزر کی مدعیت میں نوری آباد تھانے میں درج کرایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔