تفصیلات کے مطابق کامبنگ آپریشن کے دوران پکڑے گئے منشیات فروش کو 200 گرام کے بدلے 2 لاکھ روپے لے کر چھوڑنے کے الزام میں ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ رات کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کامبنگ آپریشن ہوا تھا، اس آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری بھی شریک تھی، جس میں ایس ایچ او نے منشیات فروش پکڑا تھا، اور ملزم سے 200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے 200 گرام ہیروئن برآمدگی پر ملزم سے 2 لاکھ روپے رشوت لی، جس پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے ایکشن لیا، ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس دے کر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔