7

کراچی : نیند میں چلنے کی بیماری ، 9 سالہ بچے کا قتل، زیادتی کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے جمالی گوٹھ میں گھر کے باہرسے نو سالہ بچے کی لاش ملی، ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کم عمر عثمان کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کیاگیا۔ مقتول بچےکو نیند میں چلنے کی بیماری تھی، سحری کے وقت گھر سے نکلا بعد میں لاش مل گئی۔ اپنے معصوم بیٹے کے بہیمانہ قتل پر کرب سے دوچار عثمان کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو نیند میں چلنے کی عادت تھی، رات کو گھر سے نکلا تھا صبح تلاش کیا تو عثمان کی لاش قبرستان سے ملی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، 9 سالہ عثمان کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ حکام نے بتایا کہ عثمان چھے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹاتھا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں