54

ٹیسٹ کرکٹ کا نیا حکمران کون؟ آج فیصلہ ہو جائیگا

ٹیسٹ کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا اس کا فیصلہ آج ہوگا، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کا آج پانچواں اور آخری روز ہے میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے مابین اوول کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے۔ آج کھیل کا پانچواں اور آخری روز ہے اور میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ کا حکمران بننے کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں جب کہ بھارت کو اپنا خواب پورا کرنے کے لیے 280 رنز بنانا ہوں گے۔
فائنل میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگ 469 کے جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی یوں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 163 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے بھارت کو جیت کے لیے 424 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھے دن میچ کے اختتام تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے تھے۔ ویرات کوہلی 44 اور اجنکھیا رہانے 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔میچ بغیر نتیجہ ختم ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ کامیاب قرار دیا جائے گا۔فائنل کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 16 لاکھ ڈالرز کی خطیر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں