ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں جاری باگڑجی آپریشن کے دوران منظم ڈاکوؤں کے خلاف زمین تنگ کردی گئی، خطرناک ڈاکو جرائم کی دنیا چھوڑ کر پولیس کے سامنے سرنڈر ہونے پر مجبور ، بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو، وزیر عرف، وزیرو جتوئی نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی، ڈاکو قتل اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان ڈکیتی چوری سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، حکومت سندھ نے خطرناک ڈاکو کی زندہ یہ مردہ گرفتاری پہ سر کی قیمت 15 لاکھ روپے انعام مقرر کی تھی، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واضع پیغام دیا ہے کہ ڈاکو جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر پولیس کے سامنے سرنڈر کریں تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں اور انکی قانونی معاونت بھی کی جائے گی، ڈی آئی جی سکھر جاوید سونھارو جسکانی صاحب اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا ٹیم انچارج علی محمد مھر اور پولیس پارٹی کیلیے شاباش اور انعام کا اعلان بھی کردیا.
