تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز کی نگرانی میں لاہور ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کی گئی، دبئی سے آنے والے دونوں غیرملکی افراد حرام گوشت لے کر پاکستان آئے تھے جس کی مقدار 200 کلو گرام سے بھی زائد ہے۔ کلکٹر کسٹمز طیبہ کیانی نے بتایا کہ ممنوعہ اشیا لانے پر 2 چینی شہریوں کو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا ہے۔ دبئی سے آنے والے دنوں چینی شہریوں سے 220 کلو خنزیر کا گوشت اور 22 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، چینی مسافروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔