“بشریٰ بی بی کا خدشہ: 24 نومبر سے پہلے گرفتاری کا خطرہ”

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین گنڈا پور، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، جبکہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی ارکان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پہلی بار پردے میں خطاب کیا، اور شرکا کو موبائل بند کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف بانی کا پیغام ورکرز تک پہنچانے آئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے مزید بتایا کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اس سے پہلے گرفتاری ہو سکتی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات کی، اور اجلاس میں ان کی فائنل کال پر سخت احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔