مولانا فضل الرحمان کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردید

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ آئین اورجمہوریت پرشب خون ماراگیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کابڑاکردارہے، سیاستدانوں نےاپنےمفادات کیلئےجمہوریت پرسمجھوتہ کیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں اپنےکردار کی تردید کرتے ہوئے کہا کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیاست میں مداخلت کرتےہیں نہ انہیں مداخلت کی اجازت دیتے ہیں ، امریکا میں ری پبلکن حکومت ہو یا ڈیموکریٹس اور دنیا کیلئے ان کی پالیسی ایک ہے۔ فضل الرحمان نے خواجہ آصف کیساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کےمعاملےمیں قانون کےمطابق کارروائی کرے، نئےقانون کےذریعےملک کےاندرموجودہرشہری کو مشکوک بنا دیاگیا ہے۔ یاد رہے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کا علم نہیں، سنی سنائی بات پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاتھا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔