تفصیلات کے مطابق، پاکستانی نژاد امریکی شہری کو مکان کرائے پر دینے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل ٹیکس نادہندہ پائے گئے ہیں۔ سینئر سول جج نے نذر محمد گوندل کو تین دن کے اندر کرایہ داری معاہدہ رجسٹرڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔
وکیل سردار مصروف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نذر محمد گوندل نے 2022 میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو مکان کرائے پر دیا اور وہ سالانہ 66 لاکھ روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔وکیل کے مطابق، معاہدہ کرایہ داری رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہو رہی، حالانکہ ہائیکورٹ کی ایک نظیر میں معاہدہ کرایہ داری کے رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔سیشن عدالت نے معاہدہ رجسٹرڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔